spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: غذر کے وفد کی ایس سی او اور پی ٹی اے حکام سے ملاقات، بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بہتری اور متبادل نیٹ ورک پر اتفاق

گلگت () غذر کے وفد کی گلگت میں ایس سی او اور پی ٹی اے حکام سے ملاقات ، بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بہتری پر اتفاق

غذر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج گلگت میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کے سیکٹر کمانڈر کرنل کاشف اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے زونل ڈائریکٹر گل عابد خان کی سربراہی میں منعقدہ اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع غذر کے بالائی علاقوں، خصوصاً پھنڈر اور گردونواح میں ایس سی او سروس کی بار بار بندش اور مواصلاتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد نے حکام کو بتایا کہ شدید برف باری اور بجلی کی قلت کے باعث بالائی علاقوں میں نیٹ ورک سروس بارہا معطل ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عمائدین نے مطالبہ کیا کہ نیٹ ورک کو مستقل اور مؤثر بنیادوں پر فعال بنایا جائے۔
پی ٹی اے کے زونل ڈائریکٹر گل عابد خان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دیگر ٹیلی کام کمپنیوں—جن میں زونگ، ٹیلی نار اور جاز شامل ہیں—کی نیٹ ورک توسیع صارفین کی تعداد اور تکنیکی تقاضوں سے مشروط ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پھنڈر سمیت غذر کے بالائی علاقوں میں متبادل نیٹ ورک کی فراہمی سے متعلق درخواستیں متعلقہ کمپنیوں کو بھیجی جا چکی ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے۔
کمانڈنٹ ایس سی او کرنل کاشف نے اعتراف کیا کہ بجلی کی کمی کے باعث بعض مقامات پر نیٹ ورک متاثر ہوتا ہے، تاہم ایس سی او کی ٹیم مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ غذر، خصوصاً پھنڈر اور بالائی علاقوں میں 24 گھنٹے سروس بحال رکھی جا سکے۔ انہوں نے جلد علاقے کا دورہ کر کے مسائل کا ازخود جائزہ لینے اور تکنیکی خامیوں کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ایس سی او دیگر کمپنیوں کو نیٹ ورک کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام لائسنس اور این او سی پی ٹی اے جاری کرتا ہے، عوام براہِ راست دیگر کمپنیوں کی تنصیب کے لیے پی ٹی اے سے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایس سی او اس عمل میں رکاوٹ نہیں بنتا۔
اجلاس میں غذر میں ایس سی او فائبر سیکشن کے لیے ناکافی ٹرانسپورٹ اور فیلڈ اسٹاف کو درپیش مشکلات بھی زیرِ بحث آئیں۔ وفد نے نشاندہی کی کہ ایک ہی خستہ حال گاڑی کے باعث پونیال اشکومن، یاسین اور گوپس پھنڈر میں خرابیوں کے بروقت ازالے میں دشواری پیش آتی ہے، جس سے فورجی سروس بھی متاثر ہوتی ہے۔

کمانڈنٹ ایس سی او نے اضافی سہولیات اور نیٹ ورک اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
کمانڈنٹ ایس سی او اور پی ٹی اے حکام نے ضلعی ضرورت کے پیش نظر دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کو غذر میں سروس کی فراہمی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔ پی ٹی اے ڈائریکٹر نے بتایا کہ معاملہ ہائی اتھارٹی کو بھجوایا جا رہا ہے اور رواں سال غذر میں متبادل نیٹ ورک خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں کمانڈنٹ ایس سی او، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ٹی اے، میجر ایس سی او، امیدوار صوبائی اسمبلی خان اکبر خان، آنریری کیپٹن ریٹائرڈ شہباز خان، صوبیدار ریٹائرڈ شیر فراز خان، صوبیدار ریٹائرڈ اکبر شاہ، سوشل ورکر امتیاز حسین اور چیف رپورٹر اوصاف ڈیجیٹل گلگت بلتستان کامران علی نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں