spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سال 2025 میں 2,289 ایمرجنسی کیسز، ہزاروں قیمتی جانیں محفوظ

:سکردو

ریسکیو 1122 سکردو نے سال 2025 کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2,289 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت اور مؤثر خدمات انجام دیں۔ سالانہ اعداد و شمار کے مطابق
ادارے کی خدمات نے انسانی جانوں کے تحفظ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

میڈیکل ایمرجنسیز سب سے زیادہ رہیں، جن کی تعداد 1,318 رہی، جبکہ 184 ڈیلیوری کیسز میں بروقت رسپانس
کے باعث ماؤں اور نومولود بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی گئیں۔ اسی طرح 198 روڈ ٹریفک حادثات میں زخمیوں
کو فوری طبی امداد اور اسپتال منتقلی فراہم کی گئی۔

سال 2025 کے دوران آگ لگنے کے 60 واقعات، سیلابی ایمرجنسیز (8)، ڈوبنے کے کیسز (5) اور واٹر ریسکیو آپریشنز (3) کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ اس کے علاوہ 157 ریکوری کیسز اور لاشوں کی منتقلی، تلاش اور برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی گئیں۔

ریسکیو 1122 سکردو نے عوامی اجتماعات اور مذہبی جلوسوں کے دوران 24 جلوسوں کی ڈیوٹی انجام دی، جبکہ
جانوروں کی ریسکیو، گیس لیکیج، تشدد، ڈاگ بائٹ اور دیگر ہنگامی معاملات میں بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

ریسکیو ادارہ 2025 میں بھی ہر وقت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں