spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

واٹس ایپ صارفین خبردار: وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری

واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ ’’گوسٹ پیئرنگ‘‘ کے بارے میں خبردار کیا جا رہا ہے، جس میں ہیکرز بغیر سیکیورٹی سسٹم کو توڑے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو خاموشی سے ہائی جیک کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ہیکرز واٹس ایپ کی منسلک ڈیوائسز کی خصوصیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر صارف کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز تک مکمل رسائی حاصل کر لیتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ پر مکمل قبضہ ممکن ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ہیکرز عام طور پر صارف کو ایک جعلی لنک بھیجتے ہیں جو کسی معروف ویب سائٹ کی طرح نظر آتا ہے، اگر صارف اس لنک پر جا کر اپنے موبائل نمبر اور تصدیقی کوڈ درج کرتا ہے، تو دراصل وہ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکر کے آلے سے جوڑ دیتا ہے، اور ہیکر اسے مکمل کنٹرول حاصل کر لیتا ہے۔ اس دوران صارف کو عام طور پر کوئی واضح اطلاع نہیں ملتی۔

اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کے خطرات:

۔ صارف کے نجی پیغامات پڑھ سکتا ہے

۔ تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے

۔ صارف کی شناخت سے پیغامات بھیج سکتا ہے

۔ پیغام رسانی کے ذریعے اسکیم کو صارف کے رابطوں تک پھیلا سکتا ہے

واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر:

1۔ منسلک ڈیوائسز کی باقاعدہ جانچ: واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر منسلک ڈیوائسز کو چیک کریں اور غیر معروف ڈیوائس کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

2۔ دو مرحلوں کی تصدیق فعال کریں: واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر چھ ہندسوں والا شناختی کوڈ فعال کریں تاکہ غیر مجاز رسائی مشکل ہو جائے۔

3۔ مشکوک لنکس اور ویب سائٹس سے احتیاط: کسی بھی نامعلوم لنک یا ویب سائٹ پر اپنا نمبر یا کوڈ درج نہ کریں، چاہے پیغام آپ کے جاننے والے کی جانب سے ہی کیوں نہ آیا ہو۔ تصدیق کے لیے کال یا رابطہ کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، کسی بھی تصدیقی کوڈ یا کوڈ کیو آر اسکین کی درخواست پر محتاط رہیں، اور واٹس ایپ کی حفاظتی خصوصیات جیسے دو مرحلوں کی تصدیق اور منسلک ڈیوائسز کی نگرانی کو باقاعدہ استعمال کریں تاکہ ایسے سائبر حملوں اور فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں