spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے استعمال میں مشکلات، پروٹون وی پی این متاثر

پاکستان میں صارفین کو غیر رجسٹرڈ وی پی این کی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپس کے ساتھ ساتھ براوزر ایکسٹینشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ مقبول ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروس پروٹون وی پی این ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے کام کرنا بند کر رہی ہے۔صارفین کے مطابق کبھی سروس بحال ہو جاتی ہے جبکہ بعض اوقات اچانک کنکشن منقطع ہو جاتا ہے، جس کے باعث آن لائن رازداری اور آزادانہ انٹرنیٹ استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا اور آن لائن فورمز پر صارفین نے اس صورتحال کو “آن اور آف” قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پروٹون وی پی این ایک سوئس کمپنی کی سروس ہے جو دنیا بھر میں ڈیجیٹل پرائیویسی اور سنسرشپ سے بچاؤ کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ ماضی میں اس کا پروٹوکول پاکستان میں مؤثر سمجھا جاتا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی کارکردگی غیر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے خلاف کیے گئے حالیہ اقدامات کا نتیجہ ہو سکتا ہے،

جن میں ڈیپ پیکٹ انسپیکشن (DPI) ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہے۔تاحال حکام کی جانب سے پروٹون وی پی این کی باضابطہ بندش سے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، تاہم صارفین کے تجربات سے اس سروس پر عملی پابندیوں کا تاثر ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں