spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سال 2025:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سال 2025 کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ ایم پی کی رپورٹ میں  وسیع پیمانے پر عوامی خدمات، روڈ سیفٹی کے اقدامات اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار سفر کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے سال کے دوران 18,000 سے زائد مسافروں کو ہنگامی امداد اور بروقت طبی امداد فراہم کی جب کہ 5.4 ملین سے زائد افراد کو ٹول فری ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں