گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کی شان دار فتح پر چیف سیکریٹری کی ٹیم کو مبارکباد
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے خیبر پولو فیسٹول کے سنسنی خیز فائنل میں شاندار کامیابی سمیٹنے والی گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پیش کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پورے علاقے کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ٹیم یہ شاندار سلسلہ جاری رکھے گی اور آنے والے مقابلوں میں بھی فتح کا جھنڈا لہرائے گی۔


