spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سرکاری ملازمین کتنے ماہ کی تنخواہ ایڈوانس لے سکتے ہیں؟ وضاحت جاری

گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین ’’سرکاری اہل کار‘‘ کہلائیں گے ہیں اور گریڈ 17 اور زائد کے ملازمین ’’افسران‘‘ کہلائیں گے


اسٹاف رپورٹرOctober 30, 2025

 facebook twitter whatsup mail


اسلام آباد:

حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے  زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔

میمورنڈم کے مطابق جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025ء کے مطابق ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ادا کیا جائے گا۔

وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق سرکاری اہل کار 36 ماہانہ تنخواہوں کے برابر اور سرکاری افسران 24 ماہانہ تنخواہوں کے برابر رقم بطور ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس لے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں