سالِ نو کا پہلا اور آخری سُپر مون 3 جنوری کو آسمان پر جلوہ گر ہوگا،
جو غیر معمولی طور پر بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا۔ ماہرین کے مطابق زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ چاند معمول سے زیادہ نمایاں دکھائی دے گا،
جبکہ اس کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر کے وقت ہوگا۔ جنوری کے اس چاند کو وولف مون، کولڈ مون اور ہارڈ مون جیسے روایتی ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔


