spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

برازیل: نارنجی مینڈک کی نئی قسم دریافت

سائنس دانوں نے برازیل میں نارنجی مینڈک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو کہ پینسل کی نوک پر باآسانی سما سکتا ہے۔

 

14 ملی میٹر سے چھوٹے سائز والی مینڈک کی یہ قسم سیرا ڈو کوئریری کے پہاڑی سلسلے میں موجود کلاؤڈ فاریسٹ میں پائی گئی۔

محققین نے اس قسم کا نام برازیل کے صدر کے نام لوئیز اناشیو لیولا ڈا سلوا پر ’بریکیسفیلس لیولائی‘ رکھا ہے۔

 

کلاؤڈ فاریسٹس عموماً سطح سمندر سے 1000 سے 2500 میٹر کی بلندی پر پائے جاتے ہیں اور پورے سال یہاں بادلوں کی ایک پرت موجود ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا میں 20 لاکھ جانور دریافت کیے جا چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دنیا تقریباً 80 لاکھ جانوروں کا گھر ہے جس کا مطلب ہے کہ ابھی تقریباً 60 لاکھ جانوروں کا دریافت کیا جانا باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں