گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمدنے گلگت بلتستان دیہی ترقیاتی پروگرام (GBRSP)کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
علاقے کی تعمیر و ترقی، عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے،غربت کی شرح میں کمی لانے اور عوام کو بااختیار بنانے کے حوالے سے یہ ادارہ منفرد اور اہمیت کا حامل ہے
گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام مختلف پروگرمزکے ذریعے علاقے کی تعمیر و ترقی، زراعت، تعلیم اور کم آمدنی والے افراد کی آمدن میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے
جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے ادارے کے اغراض و مقاصد اور اہداف کا تعین کرے اور پھر ان اہداف کے حصول کیلئے قومی و بین الاقوامی اداروں اور ڈونرز ایجنسیوں سے موثر روابط استوار کرے۔ جی بی آر ایس پی کے قیام کا مقصد عوام کو تیز اور فوری سہولیات میسر کرنا ہے
جس کیلئے یہ ادارہ جامہ پالیسی اور حکمت عملی مرتب کرے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکموں کے مابین ہم آہنگی اور رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جائے تاکہ منصوبوں کی تعمیر میں قومی خزانے کا نقصان نہ ہو۔ بنیادی طور پر ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وسائل کا استعمال عوام کی بہتری اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہو جس سے عوام کی معیار زندگی میں بہتری آسکے۔


