spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کھرمنگ: آل کھرمنگ شہید غلام مہدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 2025—سنسنی خیز فائنل میں شہباز کھر چیمپئن

کھرمنگ :
آل کھرمنگ شہید غلام مہدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا فائنل میچ مہدی آباد بانٹھے گراؤنڈ میں شائقینِ کرکٹ کے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی محمد ایاز علی، سی ای او بلتستان میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس سکردو تھے۔

فائنل میچ میں شہباز کھر اور ینگسٹر سرمک کی ٹیمیں آمنے سامنے تھی جہاں شائقین کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹاس جیت کر شہباز کھر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 127 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں ینگسٹر سرمک کی ٹیم نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم مقررہ اوورز میں 114 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح شہباز کھر نے فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی، معزز مہمانان، شائقینِ کرکٹ اور علاقائی عمائدین نے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور فاتح ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں میں کرکٹ کے فروغ بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں اور مثبت سماجی رجحانات کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں