چترال
گہریت گول کے علاقے میں ایک روسی شہری نے کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت نایاب کشمیری مارخور کا شکار کیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق روسی شکاری نے اس مقصد کے لیے 68 ہزار ڈالر کا لائسنس حاصل کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ریکارڈ کی گئی۔
شکار کا عمل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا، جبکہ اس موقع پر پولیس، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور ویلیج کنزرویشن کمیٹی کے نمائندے موجود تھے۔
میڈیا لینز کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹیز کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔


