spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دنیا بھر میں نئےسال کی تقریبات کا آج سے باضابطہ آغاز ہو جائے گا،

دنیا بھر میں نئےسال کی تقریبات کا آج سے باضابطہ آغاز ہو جائے گا، عوام سڑکوں، گلیوں،تفریحی مقامات اورمشہور لینڈ مارکس پرجمع ہو کر نئے سال کا بھرپوراستقبال کریں گے،کہیں آتشبازی کے شاندار مظاہرے دیکھنے کو ملیں گے تو کہیں موسیقی اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

سب سے پہلےسال نوکاجشن نیوزی لینڈ کےشہرآکلینڈمیں منایا جائے گا،آکلینڈ کےاسکائی ٹاورمیں روشنیاں جگمگائیں گی،پھرآسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر رنگارنگ تقریب ہوگی۔

لندن میں آتش بازی کا سامان بگ بین پہنچادیاگیا،لندن آئی میں شاندار آتش بازی ہوگی، نیویارک میں روشنیوں سے منور شیشے کی گیند کو دیکھنے ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے،دبئی کے برج خلیفہ پر نئے سال کی آمد پر رنگ و نور کی برسات ہوگی۔

قطر،ہانگ کانگ اورتائیوان سمیت مختلف ممالک میں بھی نئےسال کو بھرپور طریقے سےاستقبال کیا جائے گا،سال نو کی آخری تقریب امریکی شہر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر منعقد ہوگی،جہاں روشنیوں سے منور دیو قام گیند اونچائی سے گرائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں