گلگت. سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناء اللہ کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹریٹ میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے منظور کردہ ترمیم شدہ گلگت بلتستان ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران بشمول سرپرست اعلی ندیم خان، صدر جی بی این ایس ارشد ولی سمیت دیگر ریجنل اخبارات کے مالکان اور نیشنل اخبارات کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان اور نوید اقبال ، انفارمیشن آفیسر شعبہ اشتہارات نے شرکاء کو نئی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 کے مختلف پہلوؤں اور ترامیم پر جامع پریزنٹیشن دی اور ترمیم شدہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں علاقائی اخبارات کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور علاقائی و نیشنل اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم سمیت محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں اخبارات کی میڈیا لسٹ کے طریقہ بارے نکات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات جلال الدین سمیت انفارمیشن آفیسرز آصف رضا، شفقت اللہ، سید بشارت حسین اور دیگر عہیدیداران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی اسٹیک ہولڈرز اور نیشنل اخبارات کے نمائندگان نے مجموعی طور پر نئی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض نکات پر جی بی این ایس کے ارکان نے بہتری کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناء اللہ نے سٹیک ہولڈرز کی آرا اور تجاویز لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ترمیم شدہ ایڈوٹائزمنٹ پالیسی 2025 کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ اطلاعات اور اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو پالیسی امور پر حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی موجودہ پالیسی میں ترامیم اور بہتری کے لیے جامع تجاویز تیار کرے گی تاکہ میڈیا
انڈسٹر ی خصوصا اخبارات سے وابستہ عامل صحافیوں کے لیے مزید اصلاحات متعارف کرائی جا سکیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری بالخصوص علاقائی اخبارات کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون کی مضبوطی ہماری ترجیح ہے اور میڈیا کے حقوق و آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ علاقائی اخبارات کو درپیش معاشی چیلنجز کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مقامی صحافت ترقی کر سکے۔
گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کے اراکین نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے اور مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ ، اورڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی پالیسی کے ذریعے علاقائی اخبارات کے مالی بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔


