spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے ویمن ورلڈ نمبر ون ارینا سبالینکا کو شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے ویمن ورلڈ نمبر ون ارینا سبالینکا کو شکست دے دی۔

نک کرگیوس نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین،چھ تین سے ارینا سبالینکا کو شکست سے دوچار کیا۔ٹینس کی دنیا میں مرد اور خاتون کا انوکھا مقابلہ دبئی میں ہوا،ٹینس کا یہ نمائشی میچ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز رہا۔

یاد رہے ورلڈ نمبر 13 آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے ستمبر میں سبالینکا کو چیلنج دیا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی، کرگیوس نے یہ دعوی ٰ بھی کیا تھا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

سبالینکا نے حریف کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرگیوس کے چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں، اس مقابلے کیلئے پوری دنیا کی ویمن ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنا ان کیلئے باعث فخر ہوگا، وہ کیریئر کی بہترین ٹینس کرگیوس کے خلاف ہی کھیلیں گی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں