spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے صدر کی ملاقات، جاری منصوبوں کا جائزہ

متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور دوطرفہ تعاون کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری،توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر ، عوامی روابط اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت داری وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعظم اور صدر یو اے ای نے علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں امن،استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں