امریکا میں ایک نوجوان نے 20 ہزار کے قریب ٹوتھ پک سے ایفل ٹاور کا نمونہ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اِلینوائے کے شہر نیپروِل کے رہائشی ایرک کلیبل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بطور سِول انجینئر کام کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں بہت کم عمری میں عمارتوں سے دلچسپی ہوگئی تھی۔
2021 مین جب ایرک صرف 12 برس تھے تو انہوں نے آئس کریم کی ڈنڈیوں سے 20.2 فٹ بلند ٹاور بنایا تھا اور یہ ان کا پہلا گینیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔


