spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو:معروف ادبی تنظیم بزم علم وفن سکردو کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ اور قراقرم کو آپریٹیو بنک کے تعاون سے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت عیسیٰ مسیح کی یوم ولادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب

سکردو:معروف ادبی تنظیم بزم علم وفن سکردو کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ اور قراقرم کو آپریٹیو بنک کے تعاون سے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت عیسیٰ مسیح کی یوم ولادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی

اس پروگرام کی صدارت معروف شاعر ، ادب ، کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر مظفر حسین انجم نے کہ جبکہ پریس کلب سکردو کے صدر وزیر مظفر حسین اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے اس پروگرام میں شعراء ، ادیب صحافی، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عیسائی برادری کے مقامی سربراہ سجاد مسیح اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پر شعراء نے کلام پیش کئے اکمل نے انتہائی خوبصورت انداز میں ملی نغمہ پیش کئے اپنے خطاب میں یوسف نمبردار نے کہاکہ قائد اعظم ایک مثالی شخصیت کے مالک تھے انہوں نے جس انداز میں ملت کی نگہبانی اور قیادت کی وہ تقریخ عالم کا ایک ناقابل فراموش کردار ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے صلاحیتوں کے ذریعے وطن عزیز پاکستان کو آزادی دلائی

آج قائد اعظم کا کردار تمام پاکستانیوں کے لئے ایک ماڈل ہے

سجاد مسیح نے کہاکہ آج کا دن ہمیں امن اتحاد اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے حضرت عیسیٰ ؑ کی یوم ولادت پوری کائینات کو پیغام محبت دیتا ہے جبکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پورے وطن عزیز پاکستان کے لئے ایک پیغام نوید ہے میں بزم علم وفن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو علاقے میں ہمیشہ امن اتحاد اور مزہبی ہم آہنگی کے لئے سر گرم عمل ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں