spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کے آئی یواور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، ماؤنٹین ہیزٹ،موسمیاتی تبدیلی سمیت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

۔
اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور چین کی سنکیانگ نارمل یونیورسٹی (ایکس این یو) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقریب کی صدارت کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد ماؤنٹین ہیزٹ،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر مشترکہ تحقیقی اقدامات اٹھانے سمیت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جس میں فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، مشترکہ تحقیق اور دیگر باہمی دلچسپی کے تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اس معاہدے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کے درمیان اعلیٰ تعلیمی معیار کو بڑھانے اور تعلیمی برتری کو فروغ دینے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت ہے جو ہماری فیکلٹی اور طلبہ کے لیے نئے مواقع کھولے گی اور تحقیقاتی تعاون کو مضبوط بنائے گی۔یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی روابط کو مزید مستحکم کرے گا۔

خاص طور پر تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں۔ جو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی پر مبنی ہے۔ان سے قبل سنکیانگ نارمل یونیورسٹی کے نمائندوں نے اس تعاون کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور مفاہمت کی یادداشت کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں یونیورسٹیوں کو فائدہ پہنچے۔

دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے مفاہمت کے یاداشت پر کے آئی یو کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ سنکیانگ نارمل یونیورسٹی کی طر ف سے پروفیسر یونگ ہوئی وانگ ڈائریکٹرنیچرلر جیوگرافی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن نے کی۔

مفاہمت کی یاداشت کے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سنکیانگ نارمل یونیورسٹی کی طر ف سے پروفیسر یانجن شانگ ڈین ہائیڈروجیولوجی اینڈ انجینئرنگ جیولوجی اکیڈمک، کالج آف جیوگرافک سائنس اینڈ ٹورزم،ڈاکٹر یالی ژانگ ایکو سسٹم انجینئرنگ لیکچرر، کالج آف جیوگرافک سائنس اینڈ ٹورزم جبکہ جامعہ قراقرم کی طر ف سے ڈائریکٹر چائنہ سٹیڈی سینٹر ڈاکٹر فقیر محمد،شعبہ آرتھ سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر گری خان،انٹرنیشنل آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد حیدر سمیت سیکرٹری ٹو وائس چانسلر محمد اشرف بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں