spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی:بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چار چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں