spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے آئی ٹی کے فروغ اور ای گورننس کو بہتر نظامِ حکمرانی کے لیے ناگزیر قرار دیا

گلگت.

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمدنے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے دیئے جانے والے
محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روشن مستقبل اور گورننس کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔ ‘E’ گورننس کے ذریعے تمام محکموں میں بہتری اور شفافیت لائی

جاسکتی ہے۔ گلگت بلتستان کے سرکاری دفاتر میں ‘E’ آفس کا نفاذ خوش آئند اور احسن اقدام ہے جس کے ذریعے دفتری امور بروقت اور بہتر انداز میں سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔ ‘E’ آفس بروقت عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا۔

نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی طرف راغب کرنے اور اس سے بھرپور استفاد حاصل کرنے کیلئے ٹیک ویلیجز اور آئی ٹی سنٹرز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے ہمیں مربوط پالیسی اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ آئی ٹی کے شعبے میں گلگت بلتستان کے نوجوان دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے معیشت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

ہماری یوتھ کی بہتر مستقبل کیلئے آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینا لازمی ہے تاکہ ہمارے نوجوان مستقبل میں گلگت بلتستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ معاشرے میں ایک کامیاب اور کارآمد شہری بن سکے۔ آئی ٹی سیکٹر کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ نگران حکومت آئی ٹی کے فروغ اور محکمے کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں