spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سمیر منہاس نے 13 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیر منہاس نے 13 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے انڈر 19 کے سابق اوپنر سمیع اسلم کا ریکارڈ توڑا، سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے فائنل میں ہرا کر غرور خاک میں ملایا۔

سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی اننگز کھیلی، وہ ٹورنامنٹ میں 471 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی رہے، سمیر منہاس نے ایشیا کپ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

سمیر منہاس سے قبل 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی اوپنر سمیع اسلم نے ٹورنامنٹ میں 461 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ کسی نوجوان کھلاڑی کا بھارت کے خلاف 172 سب سے بڑا اسکور تھا، یہ بھارت کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں