spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت میں ماحولیاتی قوانین کے نفاذ کے لیے ای پی اے کی موثر کارروائیاں،

گلگت
آج گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے گلگت شہر میں ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی

بنانے کے لیے موثر کارروائیاں کیں۔
گلگت نلتر ایکسپریس وے کے اطراف واقع دو اسٹون کرشنگ یونٹس اور ایک اسفالٹ مکسنگ یونٹ کو ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔اسی طرح ایک مقامی بینک پر تھرمل جنریٹر سے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے دھوئیں کا اخراج مقررہ حد سے زائد پائے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا اور وارننگ جاری کی گئی،اور بینک انتظامیہ کو تین دن کے اندر صورتحال درست کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
علاؤہ ازیں ای پی اے کی ٹیم نے آغا خان ہیلتھ سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ہسپتال کے فضلے والے پانی کی غیر

مناسب نکاسی پر نوٹس اور وارننگ جاری کی گئی۔
ای پی اے حکام کے مطابق گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی عوامی صحت کے تحفظ، ماحولیاتی قوانین کے نفاذ اور ایک صاف و صحت مند گلگت بلتستان کے لیے ماحولیاتی تحفظات کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں