spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان کے مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم SAP OM ماڈیول کے نفاذ کیلئے پشاور میں اعلیٰ سطحی دورہ

پشاور۔

گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا  پشاور میں اکاؤنٹنٹ جنرل اور سیکریٹری خزانہ خیبر پختونخوا کے دفاتر کا دورہ کیا۔ وفد میں سیکریٹری خزانہ نجیب عالم، سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ عثمان احمد، اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان محمد لقمان، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ، ڈائریکٹر PMRU گلگت بلتستان اور سسٹم اینالسٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔

دورے کا مقصد خیبر پختونخوا میں کامیابی سے نافذ کیے گئے SAP آرگنائزیشنل مینجمنٹ (OM) ماڈیول کے عملی نفاذ اور اس کے ذریعے ملازمین سے متعلق اخراجات کے مؤثر انتظام کا تفصیلی جائزہ لینا تھا، تاکہ اسی نظام کو گلگت بلتستان میں نافذ کیا جا سکے۔

خیبر پختونخوا کے ماہرین نے وفد کو آگاہ کیا کہ SAP OM ماڈیول نے بجٹ بک میں درج منظور شدہ آسامیوں اور پے رول کے درمیان تضادات کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو خاطر خواہ بچت حاصل ہوئی۔ وفد کو یونیک پوزیشن کوڈز کے نظام پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے ذریعے ریگولر اور ڈویلپمنٹ دونوں اقسام کی آسامیوں کی درست شناخت، مؤثر نگرانی اور دہرا اندراج ختم کیا گیا۔

حکومت خیبر پختونخوا کے کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفد کی جانب سے SAP OM ماڈیول کے نفاذ کیلئے تکنیکی معاونت کی درخواست کی گئی، جس پر سیکریٹری خزانہ خیبر پختونخوا اور اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس اہم ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں SAP OM ماڈیول کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے آغاز تک اس کی مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ دورہ گلگت بلتستان میں مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں