spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہنزہ کا ایک اور سپوت وطن پر قربان: پاک فوج کے جوان صامد عباس شہید کو علی آباد ہنزہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

 ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان صامد عباس ولد سلطان خان دورانِ ڈیوٹی ملتان میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔ شہید کی عمر تقریباً 28 برس تھی۔

شہید صامد عباس کی میت کو آبائی علاقے علی آباد ہنزہ لایا گیا جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ، ایس پی ہنزہ سمیت سیاسی، سماجی عمائدین، اہلِ علاقہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی، شہید کو سلامی دی گئی اور وطنِ عزیز کے لیے ان کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

شہید صامد عباس کی شہادت پر اہلِ ہنزہ نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں