عدالت انسداد کرپشن کے جج محمود الحسن نے 30 بیڈ ہسپتال نگر کے لیے 20 ملین روپے کی سامان کی خریداری کے ٹینڈر میں جعل سازی ثابت ھونے پر محکمہ صحت نگر کے دو ملازمین غلام مرتضی اور محمد کاظم کو عمر قید اور خریداری کمیٹی کے پانچ ارکان کو اپنی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی اور غفلت برتنے پر ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ ، ملازمت سے برطرفی اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جائداد ضبط کرنے کی سزا دی ھے۔
عدالت نے مقدمے میں ناقص تفتیش کرنے پر اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی افسر کو دو سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔
نگر تیس بیڈ ہسپتال کے لئے 32 اشیاء کی خریداری کے ٹینڈر میں جعل سازی کا یہ مقدمہ یکم فروری 2024 کو درج کیا گیا تھا ۔
عدالت انسداد کرپشن کے قیام کے بعد یہ پہلا فیصلہ ھے جو عدالت نے دیا ہے ۔


