محکمہ صحت کے نیوٹریشن سیل اور یونیسیف کے اشتراک سے نیوٹریشن انٹرنز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
شرکاء کو غذائیت، پروگرام مینجمنٹ اور کمیونٹی نیوٹریشن میں جامع تربیت فراہم کی گئی
یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات کو عملی مہارتیں اور فیلڈ تجربات سے روشناس کرایا گیا
اختتامی سیشن میں شرکاء کیجانب سے تربیت کو مؤثر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید پروگرامز کی خواہش کا
اظہار
:گلگت
نیوٹریشن سیل، محکمہ صحت گلگت بلتستان، نے یونیسیف کے اشتراک سے نیوٹریشن انٹرنز کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔شرکاء کو ماہرین کی جانب سے غذائیت، پروگرام مینجمنٹ، ڈیٹا کے مؤثر استعمال اور کمیونٹی نیوٹریشن سے متعلق جامع سیشنز فراہم کیے گئے۔
اس تربیتی پروگرام میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات نے شرکت کی، جنہیں نیوٹریشن کے میدان میں جدید معلومات، عملی مہارتوں اور فیلڈ لیول تجربات سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی گئی۔پروگرام کا بنیادی مقصد شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور انہیں عصری غذائی اصولوں، قومی پالیسیوں اور عملی اطلاق سے روشناس کرانا تھا۔
ورکشاپ کے دوران صحت اور نیوٹریشن کے شعبے کے ماہرین اور تجربہ کار ٹرینرز نے لیکچرز، گروپ ڈسکشنز، انٹرایکٹو سیشنز اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کی موثر رہنمائی کی۔اس حوالے سے شرکاء نے کہا کہ اس قسم کی تربیت نوجوان نیوٹریشن پروفیشنلز کو عملی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے، جو ماں اور بچے کی صحت سمیت ملک کی مجموعی غذائی صورتحال کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
۔اختتامی سیشن میں شرکاء نے تربیت کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔ نیوٹریشن سیل اور یونیسیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں غذائیت کی بہتری کے لیے پیشہ ورانہ استعداد سازی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔


