spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیفاورلڈکپ کے لیے سستے ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف

فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد 60 ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔

فیفا نے اعلان کیا ہےکہ اس نے ہرمیچ ،خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے، جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے فی ٹکٹ 60 ڈالر(45 برطانوی پائونڈز)قیمت مقرر کی گئی ہے۔

فیفا کے صدر نے اس کیٹیگری کو سپورٹر انٹری ٹائر قرار دیا ہے۔ یہ کیٹیگری صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے ہوگی ۔ ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ ہرمیچ کےلئے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔

ٹکٹ کی نئی قیمت ان ممالک کے سرگرم شائقین کی ایک مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہو گی جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ فیفا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ٹکٹ نرخوں پر تاثرات کو سنا ہے اور یہ نیا زمرہ صحیح فیصلہ ہے،یہ فیصلہ متفقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں