spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

کراچی:

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ 

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 27 جنوری 2026 تک بدستور بند رہے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23  اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کے باعث اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں