spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کے درمیان اہم ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔ مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی اور ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات میں نجی شعبے کے کردار کےفروغ اور اقتصادی وصنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانےپر زور دیا گیا۔ قزوین چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور اراکین کی کراچی میں تجارتی و صنعتی نمائش میں خصوصی شرکت کی ۔ زراعت، کیمیائی صنعت ، ایل این جی اور توانائی کےشعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاک ایران تجارتی تعلقات کے استحکام سے علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی اور  روزگار اضافہ ممکن ہو سکے گا ۔ ایس آئی ایف سی کی دُوراندیش حکمت عملی پاکستان کے بین الاقوامی اور اقتصادی روابط میں خوش آئند بہتری کا سبب بن رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں