spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کھرمنگ: آل کھرمنگ جشنِ مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بانٹھے اسٹیڈیم مہدی آباد میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شاندار آغاز

:کھرمنگ
بانٹھے اسٹیڈیم مہدی آباد میں شہید غلام مہدی میموریل کے زیرِ اہتمام آل کھرمنگ جشنِ مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ

کا شاندار آغاز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور آصف حسین تھے، جن کے ہمراہ علاقہ کے معززین چیرمین شہباز سپورٹس کلب وزیر نثار حسین جی ایس پی پی کھرمنگ حسینین شہباز ۔ ایس ڈی او ایل جی ار ڈی خادم

حسین میڈیا نمائندوں اور ٹیموں کے کپتان اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں مقامی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگا رنگ مناظر پیش کیے گئے، جنہوں نے تقریب کو

مزید دلکش بنا دیا۔
پہلا میچ ساجو الیون سرلینگ اور سنگ الیون غاسنگ کے درمیان کھیلا گیا۔ ساجو الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز بنائے، جسے سنگ الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے با آسانی حاصل کر لیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی آصف حسین نے جیتنے والی ٹیم، منتظمین اور دیگر شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور تحائف بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سمت فراہم کرتی ہیں اور ایسی تقاریب کا تسلسل علاقے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں