spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ، سٹاک ایکسچینج نے وضاحت مانگ لی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد پی ایس ایکس نے قومی ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

نوٹس کے جواب میں پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ایسی کسی نئی پیش رفت کا علم نہیں جو حصص کی قیمت پر اثر انداز ہوئی ہو۔ حکام کے مطابق کمپنی کے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں جو اس تیزی کی وجہ بتا سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دو ماہ قبل 23 روپے میں ٹریڈ ہونے والا شیئر اب 46 روپے تک پہنچ چکا ہے، جب کہ ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 23 دسمبر کو پی آئی اے کی نیلامی کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد سے سرمایہ کاروں کی جانب سے اس اسٹاک میں بڑھتی دلچسپی نوٹ کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں