spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسٹار کھلاڑیوں کے چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو بھی گرگئی

اسٹار کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ (  آئی پی ایل ) چھوڑ دینے کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو بھی گرنے لگی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کمی کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو  12 بلین ڈالر سے کم ہوکر 9.6 بلین ڈالر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز 24 فیصد اور سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طر ح راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں  بھی 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں  جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی  کے علاوہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں،  فاف ڈوپلیسی اور  معین علی اس بار پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں