spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلیے دبئی پہنچ گئی

پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے  کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے. پاکستان اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

 کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کی،ٹیم کے کھلاڑی بہترین نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایونٹ  سے قبل دبئی میں پریکٹس سیشن  سے فائدہ ہوگا،امید ہے کہ کھلاڑی جلد حالات سے ہم آہنگ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں