spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام محکموں اور عوامی حلقوں کی جانب سے تعاون درکار ہے : ڈپٹی کمشنر سکردو

ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو و گمبہ، اسسٹنٹ کمشنر روندو، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم، ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر، صدر پریس کلب سکردو، صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک سمیت عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے نمائندے نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سکردو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، جس کے لیے تمام اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ضرور پولیو ویکسین کے قطرے پلوا کر اس مہلک بیماری سے محفوظ کریں۔ انہوں نے ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایچ او سکردو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹس اور چیک پوسٹوں پر موجود محکمہ صحت کا عملہ اور پولیس اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مسافر یا سیاح اس وقت تک گزرنے نہ پائے جب تک ساتھ موجود بچے کو پولیو کے قطرے نہ پلائے جائیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 38,284 بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کی مؤثر تکمیل کے لیے 16 یو سی ایم اوز، 76 ایریا انچارج، 277 موبائل ٹیمیں، 56 فکس مراکز اور 13 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام محکموں کو قریبی رابطہ کاری، مؤثر نگرانی، اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں