spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) کا سیوریج منصوبے سے متاثرہ سڑکوں کا دورہ، جی ڈی اے کو فوری بحالی اور ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت

گلگت: ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) نے گلگت شہر میں جاری سیوریج منصوبے کے باعث متاثرہ سڑکوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی شاہراؤں کا معائنہ کیا،

کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، اور عوامی آمدورفت پر پڑنے والے اثرات کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سڑکوں کی بحالی اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے
لیے واضح اور قابلِ عمل حکمتِ عملی تیار کرے۔

انہوں نے جی ڈی اے کو ہدایت کی کہ سیوریج کے کام اور سڑکوں کی دوبارہ کارپٹنگ کو ترجیحی بنیادوں پر اس
انداز میں ترتیب دیا جائے کہ عوام کو کم سے کم تکلیف ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے
فراہم کیے جا سکیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) نے مزید ہدایت کی کہ جی ڈی اے ایک جامع اور وقت سے بندھی منصوبہ بندی پیش کرے جس میں مرمتی کاموں کی تکمیل کے اوقات اور ٹریفک کی ڈائیورژن کے انتظامات واضح ہوں، تاکہ ضروری انتظامی و اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔ 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں