spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کیش لیس نظام کی جانب ایک اور مضبوط اور تاریخی پیش رفت۔

کیش لیس نظام کی جانب ایک اور مضبوط اور تاریخی پیش رفت۔

محکمہ خزانہ اور محکمہ جنگلات کے درمیان جدید مالیاتی نظم و نسق کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدہ طے پایا، جس پر سیکریٹری خزانہ نجیب عالم اور سیکریٹری جنگلات سید عبدل وحید شاہ نے دستخط کیے۔

اس اقدام کے تحت محکمہ جنگلات کی تمام وصولیاں ایک محفوظ، شفاف اور آٹومیٹڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے براہِ راست سرکاری خزانے میں جمع ہوں گی۔

اس سے نہ صرف مالیاتی شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ دستی غلطیوں کا خاتمہ، بدعنوانی کے خدشات میں نمایاں کمی، اور ریونیو کی بروقت وصولی بھی یقینی ہوگی۔

جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ سے جنگلات کے محاصل کا ڈیٹا حقیقی وقت میں دستیاب ہوگا، رپورٹنگ بہتر ہوگی، فیصلہ سازی تیز ہوگی، اور محکمہ جنگلات کی کارکردگی میں مجموعی بہتری آئے گی۔ یہ معاہدہ گلگت بلتستان میں کیش لیس گورننس، ڈیجیٹل فنانس، اور حکومتی وسائل کے بہتر انتظام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں