spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بہروز سبزواری نے پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری اپنی بے مثال اداکاری اور صاف گوئی کی بدولت شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے خدا کی بستی، تنہائیاں، یوںہی، زندگی گلزار ہے، ہمسفر، خمار سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی کارکردگی سے ناظرین کے دل جیتے۔

بہروز سبزواری تھیٹر اور ریڈیو میں بھی نمایاں شناخت رکھتے ہیں اور مشہور اسٹیج ڈرامہ تعلیمِ بالغاں میں ان کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

فلم نیلوفر میں ان کی اداکاری نے بھی شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں وہ وصی شاہ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ایک سے زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرد کی پہلی اہلیہ زندہ ہو تو وہ اللہ کی بڑی نعمت ہے، چاہے وہ کسی بھی مزاج کی ہو۔

ان کے مطابق پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کرنا بڑا امتحان بن جاتا ہے۔

انہوں نے مزاحاً کہا کہ دوسری شادی کے بعد زندگی کس رخ پر جاتی ہے، وہ یہ بات کہنا بھی نہیں چاہتے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے اقرار الحسن کی مثال بھی دی جو تین شادیاں کر چکے ہیں۔

بہروز نے بتایا کہ وہ حال ہی میں ایک فلائٹ میں ان کے ساتھ تھے، اسی لیے فوراً ذہن میں آگئے۔

آخر میں انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معذرت بھی کی۔

واضح رہے کہ معروف اداکاروں عابد علی، شبیر جان، محمود اسلم سمیت کرکٹر شعیب ملک نے بھی پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں