spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کے آئی یو کے طلبا کے لیے 4 ملین روپے کا اسکالرشب گرانٹ

کے آئی یو کے طلبا کے لیے 4 ملین روپے کا اسکالرشب گرانٹ

عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے 40لاکھ روپے اسکالرشپ کی مد میں گرانٹ دے دیا۔
اسلام آباد:پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے نے چین پاکستان دوستی کے تحت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباکے لیے0 4لاکھ روپے اسکالرشپ کی مد میں گرانٹ دے دیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق 4ملین روپے کی چیک پاکستان میں عوامی جمہویہ چین کے سفارتخانے کے زمہ داران نے ”ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ’ ‘کے تحت جامعہ کے حوالہ کیا۔جوقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لائق مگر ضرورت مند طلبا ء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے استعمال میں لایاجائے گا۔ اسکالرشپ مین کیمپس سمیت تینوں سب کیمپسز کے طلبہ میں سکالرشپ کے مد میں ادا کیاجائے گا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اس تعاون پر پاکستان میں چین کے سفیر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سکالرشپ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند طلباء پیدا ہونگے۔جو معاشرے کی مثبت ترقی میں کردار ادا کریں گے اور یہ تعاون طلباء،یونیورسٹی اور علاقے کے لیے انتہائی قابل قدر ہے گی۔۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں