spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

محکمہ خزانہ گلگت بلتستان اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ریونیو نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاہدے پر سیکریٹری خزانہ نجیب عالم اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل نے دستخط

محکمہ خزانہ گلگت بلتستان اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ریونیو نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاہدے پر سیکریٹری خزانہ نجیب عالم اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل نے دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت لوکل گورنمنٹ کے محصولات کو مرحلہ وار GB Pay پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ریونیو ادائیگی کی آسان، تیز اور شفاف سہولت میسر آئے گی۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے نتیجے میں محصولات کی شفاف اور بروقت وصولی یقینی ہوگی، اور انسانی غلطی کے امکانات میں کمی آئے گی، اور حکومتی آمدن میں موثر اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی مالیاتی فیصلہ سازی کو بہتر بنائے گی اور لوکل گورنمنٹ کے مالیاتی امور جدید تقاضوں کے مطابق مستحکم بنیادوں پر استوار ہوں گے۔ اس معاہدے کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل فنانس اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں