spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی سکردو ڈاکٹر مسعود اختر کی چیئرمین سینیٹ افضل علی شگریؔ سے ملاقات

وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی سکردو ڈاکٹر مسعود اختر کی  چیئرمین سینیٹ افضل علی شگریؔ سے ملاقات

 انتظامی و تعلیمی اُمور پر تفصیلی گفتگو، وائس چانسلر نے  سینڈیکٹ اور سینیٹ کے متوقع اجلاس سے متعلق تفصیلات پیش کیں

 اسلام آباد: وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی سکردو پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے اسلام آباد میں بلتستان یونیورسٹی سینیٹ کے چیئرمین افضل علی شگریؔ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی اِنتظامی و تعلیمی اُمور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے بجٹ،سچوٹری باڈیز کی کارکردگی اور متوقع سینڈیکٹ اور سینیٹ کے اجلاس سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے چیئرمین سینیٹ کو اِس بات سے بھی آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے آئندہ سینیٹ اجلاس  کی تیاری اور زیر کار میٹنگز کے حوالے سے اہم پیش رفت جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ افضل علی شگریؔ نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بلتستان یونیورسٹی سکردو کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز کے حل اور ادارے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے چیئرمین سینیٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی چیئرمین کی رہنمائی اور تعاون سے یونیورسٹی بہتر سمت کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں