spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے دوسرا اجلاس منعقد

گلگت: انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے دوسرا اجلاس منعقد۔
گلگت۔ انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے (11 دسمبر 2025) کی مناسبت سے گلگت بلتستان میں ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (WWF) پاکستان کے گلگت آفس میں دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں رواں سال کے عالمی تھیم “Glaciers Matter for Water, Food and Livelihoods in Mountains and Beyond” کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کے سنگین اثرات، پانی کے تحفظ، خوراک کی پیداوار اور پہاڑی علاقوں میں معاش کے استحکام کے حوالے سے عملی اقدامات اور عوامی بیداری مہم پر اتفاقِ رائے کیا۔

اجلاس میں محکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان، WWF پاکستان، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، محکمہ اطلاعات، میڈیا، ہوٹل انڈسٹری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اہم شرکاء میں شامل تھے:
کاشف علی بیگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان
نثار احمد، کمیونیکیشن منیجر، WWF پاکستان
آصف رضا، انفارمیشن آفیسر، محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان
افشاں بانو، منیجر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، سرینا ہوٹلز
کرن قاسم، صدر، یونین آف جرنلسٹس گلگت بلتستان
جنید عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی
منظور احمد، پراجیکٹ منیجر، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GB-RSP)
اجلاس کے دوران بامِ دنیا فلم فیسٹیول 2025 کے انعقاد، منتخب فلموں کی اسکریننگ، مقامات کا تعین، مہمانوں کی دعوت اور میڈیا پروموشن کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

ماؤنٹین فلم فیسٹیول گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے سنگین خطرات سے نمٹنے اور گلیشئرز کے تحفظ کے لیے عوامی شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں