spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

غذر،شندور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال، این ایچ اے کی بھرپور کاوشیں رنگ لے آئیں

گلگت–شندور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال، این ایچ اے کی بھرپور کاوشیں رنگ لے آئیں

این ایچ اے نے شب و روز مسلسل محنت کے بعد گلگت–شندور روڈ کو مکمل طور پر آمد و رفت کے لیے کھول دیا ہے۔

22 اگست 2025 کو ہونے والے تباہ کن گلیشیائی جھیل کے شگاف (GLOF) کے نتیجے میں تالی داس کے مقام پر تقریباً سات کلومیٹر طویل جھیل وجود میں آگئی تھی، جس سے مقامی آبادیوں، زرعی رقبے اور روڈ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ سیلابی صورتِ حال کے باعث ٹریفک کئی روز تک معطل رہی۔

این ایچ اے کی فیلڈ ٹیموں، ریسکیو اہلکاروں اور ہیوی مشینری نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے سڑک کو ملبے سے صاف کیا اور متاثرہ حصوں کو مرمت کرکے اسے ٹریفک کے لیے محفوظ بنادیا۔

محکمے کے مطابق بحالی کا عمل جاری رہے گا اور آئندہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مضبوط کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں