امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 104 اسکائی ڈائیورز نے فضا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
ایونٹ کے منتظم نے اس حیرت انگیزمنظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تھینکس گیونگ پر ہم ایک نئے 104 ویں ورلڈ ریکارڈ پر شکر گزار ہیں۔
یہ حیریت مظاہرہ 22 نومبرکولیک ویلزکےاوپرکیا گیاتھا،جس میں کھلاڑیوں نے آسمان پرایک پھول کی شکل میں اکھٹےہوکرحیران کن شاہکار تخلیق کرڈالا،جس نےدیکھنے والوں کوحیریت میں ڈال دیا۔
اس غیر معمولی کارنامے میں کھلاڑیوں نے اپنے پیراشوٹ ایک دوسرے سے انتہائی مہارت سے جوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی فارمیشن مکمل کی۔


