spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت آن لائن صنفی تشدد میں اضافہ، جدید سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل لٹریسی کی ضرورت پر زور

گلگت۔
صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ عالمی مہم کے تحت آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) اور محکمہ ترقی نسواں گلگت بلتستان نے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ماہرین اور حکومتی نمائندوں نے خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے آن لائن تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔تقریب میں پیش کی گئی جینڈر پیریٹی رپورٹ 2024–2025 کے مطابق آن لائن ہراسگی تیزی سے سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ شرکاء نے زور دیا کہ مؤثر ڈیجیٹل تحفظ کیلئے سائبر سکیورٹی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سائبر کرائم ونگ کو مضبوط بنانا، خواتین انویسٹی گیٹرز کی شمولیت، اور ڈیجیٹل لٹریسی کو نصاب کا حصہ بنانا ضروری ہے۔ماہرین نے بچوں کیلئے خصوصی آن لائن پروٹیکشن قوانین کی تشکیل، کمیونٹی سطح پر ڈیجیٹل سیفٹی ہبز کے قیام، اور خواتین کیلئے محفوظ و سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں سے شراکت داری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اختتام پر مقررین نے کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول خواتین کی تعلیم، روزگار اور سماجی شمولیت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں