spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حکومتِ گلگت بلتستان کا کسانوں کی فلاح کی جانب اہم قدم، لائیو اسٹاک کی بہتری کے لیے ویٹرنری ایمبولینس سروس کا آغاز

گلگت
گلگت بلتستان میں لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لیے جدید ویٹرنری ایمبولینسز کی تقسیم اور لائیو اسٹاک اینڈ ڈیمو فارمز میں نئے منصوبوں کا افتتاح، ایک شاندار تقریب میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد تھے جبکہ سیکریٹری زراعت، لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیولپمنٹ گلگت بلتستان منصور عالم، سیکریٹری فنانس نجیب عالم ،ڈپٹی چیف پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ عبدالجبار و دیگر آفیسران شریک تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد نے خطاب میں کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک گلگت بلتستان کی معیشت کے اہم ستون ہیں، تاہم آج کل ہمارے نوجوان زیادہ تر نوکریوں پر انحصار کر رہے ہیں، جس سے غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں سے لائیو اسٹاک لانے کے بجائے ہمیں اپنی زمینیں آباد کر کے اور کسانوں کو بااختیار بنا کر مقامی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت، لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبے کی ترقی کے بغیر خطے میں خوشحالی ممکن نہیں، اور موجودہ ڈیپارٹمنٹ ان شعبوں میں عوام کو مستفید کر رہا ہے۔
سیکریٹری زراعت و لائیو اسٹاک منصور عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تقریباً 37 لاکھ جانور موجود ہیں اور اس شعبے کے لیے متعدد ویٹرنری لیبارٹریز، ڈیری فارمز، شیپ فارمز، پولٹری فارمز اور ڈیمو فارمز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں ویٹرنری ایمبولینسز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ جانوروں کی بیماریوں کی بروقت دیکھ بھال اور علاج ممکن ہو سکے۔ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر سید اشتیاق حسین نے کہا کہ ویٹرنری ایمبولینسز سے کمیونٹی کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ سکردو، دیامر، شگر، استور، غذر، ہنزہ اور گلگت میں یہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان ایمبولینسز کے ذریعے جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کسانوں کے دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، خواتین کو دودھ اور انڈے فروخت کرنے کے ذریعے مالی خودمختاری فراہم کی جا رہی ہے۔تقریب کے دوران مہمانوں نے گائے کے فارم کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹر سید اشتیاق حسین نے تفصیلی بریفنگ دی۔
علاؤہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری،سیکریٹری خزانہ و دیگر نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈییری ڈویلپمنٹ میں بورنگ کے زریعے پانی کے کامیاب منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔
تقریب کے آخر میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری زراعت و امور حیوانات نے مختلف اضلاع کے کیلئے مختص ایمبولینسز کی چابیاں تقسیم کیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں