spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بنوں میں گاڑی پر فائرنگ؛ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملے میں کل 4 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ میرانشاہ روڈ پر اُس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سرکاری دورے پر جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی کو آگ بھی لگادی۔

حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ اے سی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں