بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا،آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، گلین میکسویل نےکہا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
تاہم ابھی انکی جانب سے پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں،دونوں کرکٹر پی ایس ایل الیون میں ان ایکشن ہونگے۔


