spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بسین زیرو پوائنٹ تا شہید سیف الرحمان اسپتال مین روڈ پر سیوریج کام کے آغاز سے متعلق سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس

:گلگت

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کے زیر صدارت بسین زیرو پوائنٹ سے شہید سیف الرحمان
ہسپتال تک مین روڈ پر سینیٹری، سیوریج کا کام شروع کرنے کے حوالےسے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج ، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر ڈیویژن گکگت، ایس پی ٹریفک گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، کنسلٹنٹ کا نمائندہ اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں متعلقہ روڈ پر کام شروع کرنے سے پہلے الٹرنیٹ روٹ۔ ٹریفک کا منیجمنٹ اوردیگر ماڈلٹیز کے حوالے سے تفصیلاً گفت شنید ہوئی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ روڈ پر کام تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلوزکواڈینیشن میں کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے مسائل کم سے کم ہوں اور کام پلاننگ کے تحت کم سے کم وقت میں مکمل ہو۔ ڈائریکٹر جنرل نے کنٹریکٹرز کو ہدایت دی کہ درکار ریسورسز کو بروقت اویل ایبل کروایا جائے تاکہ اس اہم شاہراہ پر کام جلد از جلد ممکن ہو۔ میٹنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلوزکواڈینیشن میں رہتے ہوئے سیوریج کے کام کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں