spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کیلئے بڈنگ فیس مقرر کر دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لئے بڈز کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دو نئی ٹیموں کی بڈز کے لئے بڈنگ فیس مقرر کردی، دو لاکھ ڈالر سیکیورٹی فیس قابل واپسی جبکہ بیس ہزار ڈالر ناقابل واپسی رقم جمع کروانا ہوگی۔

بڈنگ فیس کا مقصد سنجیدہ خریداروں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہے، نئی ٹیموں کو خریدنے کے خواہشمند افراد بڈنگ فیس پیشکش کے ساتھ جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کچھ غیر سنجیدہ خریدار کمپنی اور اپنی مشہوری کے لئے کاغذات جمع کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں، پی سی بی تمام ڈاکومنٹس کی بھرپور جانچ پڑتال کرنے کے بعد معاملات کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو خریدنے کے لئے بڑی تعداد میں خریدار موجود ہیں، دو نئی ٹیموں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں